نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی بندش نیشنل گرڈ 14 ماہ بعد بھی سستی بجلی سے محروم
اسلام آباد(نا مہ نگار)نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی بندش کے باعث نیشنل گرڈ 14 ماہ بعد بھی سستی بجلی سے محروم ہے۔پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں فنی خرابی 14 ماہ بعد بھی دور نہیں ہو سکی۔نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی ایک سرنگ میں گزشتہ سال کریک آگئے تھے، پاور پروجیکٹ میں فنی خرابی کا وزیراعظم نے بھی نوٹس لیا تھا۔پاور پروجیکٹ کی بندش اور خرابی کے ذمہ داروں کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی پیداواری صلاحیت 969 میگا واٹ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو ٹھیک کرکے چلانے کی ڈیڈ لائن جولائی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ اسی ماہ پیداوار شروع کردے گا۔