سیاسی ،مذہبی رہنماﺅں کا مولانا امجد خان سے باجوڑ سانحہ پر دلی افسوس کا اظہار
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مخدوم محمود احمد،عبدالقادر شاھین، جے یو پی کے پیر اعجاز ہاشمی،جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،جامعہ اشرفیہ کے سربراہ مولانا فضل الرحیم اشرفی،مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رانا شفیق پسروری، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، جماعت اسلامی وسطی کے امیر مولانا جاوید قصوری،مرکزی علماءکونسل کے مولانا زاہد محمود قاسمی،مولانا یعقوب شیخ اور مختلف رہنماو¿ں نے جے یو آئی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امجد خان سے باجوڑ کے سانحہ پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ نے ہر پاکستانی کے دل ودماغ کو جلاکر رکھ دیا ہے۔ مختلف جماعتوں کے رہنماو¿ں نے کہاکہ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اس سانحہ نے پوری قوم کوغمگین کردیا ہے۔ ظالمانہ،بزدلانہ اور سفاکانہ واقعہ ہے۔ یہ جمعیت کے کارکنوں پر ہی حملہ نہیں بلکہ پاکستان اور امن کی کوششوں پر حملہ ہے۔ مختلف جماعتوں کے رہنماو¿ں نے اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کروانے اور ذمہ دران کو قرار واقعہ سزادینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اب یہ پاکستانی اداروں اور حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اس واقعہ ملوث تمام چہروں کو بے نقاب کرے اور عوام کو اس واقعہ کی حقیقت سے بھی آگاہ کرے۔تاکہ اس دہشت گردی کے ناسور کو مزید بڑھنے اور پھیلنے سے روکا جا سکے۔رہنماو¿ں نے مولانا فضل الرحمن سمیت پوری قیادت اور شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔