لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد کا دورہ جناح ہاﺅس
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے جناح ہاوس کا دورہ کیا۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری وفد کی قیادت کر رہے تھے جبکہ چیئرمین پرائیویٹ یونیورسٹیز ایسوسی ایشن اویس رو¿وف اور تاجروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ وفد نے کہا کہ وہ پوری تاجر برادری کی جانب سے سائٹ کا دورہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پاکستانی بھائیوں اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جناح ہاو¿س آئے ہیں اور9 مئی کے تمام واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور بدتمیزی کرنے والوں کو دہشت گردوں جیسی سزائیں ملنی چاہئیں کیونکہ اداروں کو کمزور کرنے کی سازش اور تخریب کاری حب الوطنی اور بغاوت ہے۔جن لوگوں نے شہداءکی یادگاروں کو توڑا اور ملک کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ تمام تاجر برادری پاک فوج اور پاکستان کے ساتھ ہے اور ایسے سانحات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں اور سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔