• news

 تحریک پاکستان میں خواتین کا مرکزی کرداررہا دوبارہ تحریک اٹھائیں گئے:خواتین جماعت اسلامی


لاہور (لیڈی رپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی یوم آزادی قیام پاکستان کیلئے دی جانے والی قربانیوں اور کوششوں کو یاد کرنے کا دن اور اس عہد کی تجدید کا دن ہے جس کی خاطر علیحدہ اسلامی ریاست کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار ناظمہ ضلع غربی ڈاکٹر رابعہ عامر نے یوم آزادی کی مناسبت سے جماعت اسلامی حلقہ خواتین لاہور کی جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تحریک پاکستان میں خواتین کا مرکزی کرداررہا اب دوبارہ سے لاہور سے خواتین بیدار ہوکرتحریک اٹھائیں گی۔ یاد رہے کہ خواتین کا یہ عظیم الشان جلسہ 7 اگست بروز پیر کو گرینڈ ایونٹ مارکی فیروزپور روڈ پر منعقد ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن