شہباز سرکار کو مدت پوری ہونے سے پہلے عوام کو ریلیف دینا ہی پڑے گا:نرگس فیض ملک
لاہور (لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ ملک کی خراب معاشی صورت حال کو بہانہ بنا کر اس کا سارا بوجھ غریبوں پر مختلف قسم کے ٹیکس لگا کر ڈال دینا عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔ یہ بات ٹھیک ہے کہ معاشی صورت حال کی تباہی کا ذمے دار ایک سابق وزیر اعظم اور اس کی جماعت پی ٹی آئی ہے مگر ایک سال ہو گیا ہے اب شہباز سرکار کو اپنی ذمے داریاں ادا کرنا ہوں گی اور مدت پوری ہونے سے پہلے عوام کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف دینا ہی پڑے گا۔