اوپن یونیورسٹی سمسٹر خزاں فیز 1 کے داخلوں کا آغاز
لاہور (لیڈی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک کے ایک بیان کے مطابق یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2023 (Phase-I) کے داخلوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ میٹرک، انٹرمیڈیٹ، مڈل ٹیک پروگرامز اور سر ٹیفکیٹ کورسز/ڈپلومہ میں داخلے جمع کروانے کی آخری تاریخ 5ستمبر 2023ہے۔ جبکہ پی۔ایچ ڈی،ایم فل،ایم ایس، ایم ایس سی،بی ایس، ایم بی اے پروگرامز اور پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ میں آن لائن داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 15اگست 2023ہے۔جاری طلباءاگلے سمسٹر کی کورس رجسٹریشن داخلوں کے دوران ہی کریں گے۔رجسٹریشن بذریعہ CMS آن لائن ہو گی۔