• news

یورپ یوکرائن بحران کے خاتمے کے لیے امن اور پل کا کردار ادا کرے، پوپ فرانسس

لزبن (اے پی پی)عیسائیوں کے کیتھولک چرچ کے سربراہ اور روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے یورپ پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین بحران کے خاتمے کے لیے امن ساز اور پل کا کردار ادا کرے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز پرتگال کے دورہ کے موقع پر نوجوانوں کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو ایک حقیقی یورپ کی ضرورت ہے۔
 اور اسے مشرقی یورپ میں ایک امن ساز اور پل کا کردار ادا کرنے والے یورپ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ یورپ مذاکرات اور شمولیت کے راستے کھولنے کے قابل ہو جائے گا، امن کی ایسی سفارت کاری کو فروغ دے گا جو تنازعات اور تصادم کو ختم کرے۔
پوپ فرانسس

ای پیپر-دی نیشن