• news

ضمنی بلدیاتی انتخابات‘ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 2 امیدواروں کی وضاحت مسترد‘ جرمانہ


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ضمنی بلدیاتی انتخابات برائے چئیرمین تحصیل حویلیاں (ایبٹ آباد) اور چیئرمین تحصیل متھرا، (پشاور)، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایبٹ آباد نے دونوں امیدواروں ملک طلحہ آصف اور افتخار احمد جدون کو50، 50 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔
 نوٹس جاری کر دیا۔ جلسہ عام کے انعقاد اور شرکت کرنے پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایبٹ آباد کی جانب سے امیدوار ملک طلحہ آصف اور افتخار احمد جدون کو جاری نوٹس پر دونوں امیدواروں کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ایبٹ آباد جبریل رضا ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایبٹ آباد کے دفترمیں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ افتخار احمد جدون نے پیش ہوکر وضاحت پیش کی جسے مسترد کرکے اسے 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اور 3 اگست سے پہلے قومی خزانے میں جمع کرا کے چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ اسی طرح ملک طلحہ آصف کو دو بار نوٹس جاری کیا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ جس پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے یک طرفہ قانونی کارروائی کرکے اسے بھی 50 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ یاد رہے ضابطہ اخلاق کے پیرا 30 کے مطابق انتخابی مہم کے سلسلے میں امیدوار کو کارنر میٹنگ کی اجازت ہے۔
ضابطہ اخلاق

ای پیپر-دی نیشن