• news

 گلشن راوی: گھر کا بٹوارہ نہ کرنے پر بڑے بیٹے نے باپ کی گاڑی کوآگ لگا دی 


لاہور (نامہ نگار) گلشن راوی میں گھر کا بٹوارہ نہ کرنے پر بڑے بیٹے نے باپ کی گاڑی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن راوی پولیس کو بزرگ شہری فدا حسین کی جانب سے مقدمہ درج کرانے کے لئے درخواست موصول ہوئی ہے کہ گلی میں کھڑی گاڑی کو رات گئے کسی نامعلوم شخص نے آگ لگا دی ہے۔ ایس پی اقبال ٹاو¿ن عثمان ٹیپو نے پولیس کو فوری ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کی۔ جس پر پولیس نے گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا تو گاڑی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والا درخواست گزار کا ہی بڑا بیٹا آفتاب حسین نکلا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو ملزم آفتاب حسین نے انکشاف کیا کہ اس نے جائیداد کا بٹوارہ نہ کرنے پر والد کی گاڑی کو آگ لگائی ہے۔
گاڑی کو آگ

ای پیپر-دی نیشن