• news

تیز رفتارموٹر سائیکل سلپ ہوگئی نوجوان جاںبحق‘ساتھی زخمی 


لاہور(نامہ نگار)ستوکتلہ کے علاقے ویلینشیا ٹاو¿ن میں رنگ روڈ کے قریب موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سلپ ہو گئی۔موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان موقع پر ہلاک جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا ہے۔ زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے متوفی نوجوان کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ نوجوان کی شناخت 28 سالہ محبوب کے نام سے ہوئی ہے، جو لیہ کا رہائشی تھا۔

ای پیپر-دی نیشن