• news

ن لیگ ملک کو بہتر معاشی سمت پر لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے:عمران خان

لاہور(کامرس رپورٹر) صدر مسلم لیگ ن ہانگ کانگ (کولون) عمران خان نے کہا ہے مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کو بہتر معاشی سمت پر لانے کیلئے ہنگامی و تعمیری اقدامات کر رہی ہے۔ ملکی معیشت کو درپیش مشکلات اور چیلنجز نیازی سرکار کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگیں ہیں۔ سابق حکومت کی غلط پالیسیوں سے عوام آج شدید مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت 2013 میں بدترین حالات سے ملک کو نکال کر باہر لائی تھی۔ قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ایک بار پھر مسلم لیگ ن ہی بحرانوں کو شکست دے گی۔حکومت کاروباری صنعتی معاشی سرگرمیوں پر بھاری ٹیکس کم کرکے معیشت کے پہیئے کو تیز رفتار بنانے کی راہ ہموار کررہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن