کوروگیٹڈ سیکٹر کو فوری طور پر انڈسٹری کا درجہ دیا جائے :نائب صدر لاہورچیمبر
لاہور(کامرس رپورٹر ) کوروگیٹڈ سیکٹر کو فوری طور پر انڈسٹری کا درجہ دیا جائے اور وہ تمام سہولیات مہیا کی جائیں جو انڈسٹریل سیکٹر کو دی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے نائب صدر عدنان خالد بٹ اور آل پاکستان کوروگیٹڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ذکی اعجاز نے لاہور چیمبر میں ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم سیکٹر ہے اور نہ صرف لاکھوں افراد کا روزگار اس سے وابستہ ہے بلکہ حکومت کو بھی بھاری ریونیو حاصل ہورہا ہے۔ ایس آر او نمبر 957(I)2021 مورخہ 30جولائی 2021کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے متعارف کرائی گئی ایکسپورٹ فسیلٹیشن سکیم کے تحت ایکسپورٹرز کو امپورٹ اور خام مال، سیمی فنشڈ گڈز ، یہاں تک کہ کیپیٹل گڈز کی مقامی خریداری پر متلعقہ کلکٹرز آف کسٹمز کی جانب سے Authorization سر ٹیفکیٹ جاری کیے جاتے ہیں۔ یہ سر ٹیفکیٹ جاری کرتے وقت ایچ ایس کوڈ 4819.1000(کارٹن، باکسز اور کوروگیٹڈ پیپر اور پیپر بورڈ کے کیسز) بھی غلطی سے شامل کرلیے گئے۔