ڈیپارٹمنٹس کو کرکٹرکیلئے کم ازکم 50 ہزار روپے تنخواہ مقرر کرنیکا حکم
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈیپارٹمنٹس کو واجبات جمع کرانے کیلئے خطوط لکھ دیئے۔ پی سی بی نے نیشنل بینک، سٹیٹ بینک، سوئی ناردرن، سوئی سدرن گیس ، کے آر ایل، واپڈا اور پی ٹی وی کو واجبات ادائیگی کیلئے لیٹر لکھا ہے۔قائد اعظم ٹرافی کیلئے ڈیپارٹمنٹس کو 12 لاکھ روپے فیس جمع کروانے کا کہا گیا ہے۔قائداعظم ٹرافی کیلئے ڈپارٹمنٹس گیند پی سی بی سے خریدیں گے۔ وائٹ بال کرکٹ کوکا بورا گیند سے کھیلی جائیگی۔ڈیپارٹمنٹس کو کھلاڑی کیلئے کم ازکم 50 ہزار تنخواہ مقرر کرنیکا کہا گیا ہے۔ اس سال فرسٹ کلاس کرکٹ میں 8 ڈیپارٹمنٹس حصہ لیں گے۔