• news

سابق چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف‘ لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم احمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی پیغام میںاعجاز بٹ کی وفات پر سوگوار خاندان کیساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم اعجاز بٹ سابق ٹیسٹ کرکٹر تھے اور انہوں نے کرکٹ کی بہتری کیلئے شاندار خدمات انجام دیں اور کئی کرداروں میں فخر اور امتیاز کیساتھ کھیل کی خدمت کی۔ بطور سابق چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ نے کلب کرکٹ کی بحالی اور ترقی پر خصوصی توجہ دی جسے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ذکاء اشرف نے کہاکہ پی سی بی کی جانب سے، اعجاز بٹ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔مجھے انہیں ذاتی طور پر جاننے کا اعزاز حاصل ہوا اور میں اعجاز بٹ کیلئے انتہائی احترام کے سوا کچھ نہیں رکھتا۔میں اعجاز بٹ کے اہل خانہ اور دوستوں کیساتھ گہری تعزیت پیش کرتا ہوں، اور یقین دلاتا ہوں کہ وہ پاکستان کرکٹ کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن