• news

کھلاڑیوں کیلئے نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ اسسمنٹ سکریننگ کیمپ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وامور نوجوانان وہاب ریاض نے جمنیزیم ہال میں کھلاڑیوں کیلئے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سوشل ویلفیئر کے باہمی تعاون سے  نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ اسسمنٹ سکریننگ کیمپ کا افتتاح کیا،اس موقع پرڈی جی سوشل ویلفیئر پنجاب مدثر ریاض ملک،ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فیضان امجد، ایڈمنسٹریٹر جمنیزیم ہال مصطفی شاہ بھی موجود تھے۔کیمپ میں سپورٹس بورڈ پنجاب سمر کیمپس میں حصہ لینے والے بچوں کے مختلف ٹیسٹ مفت کئے گئے،مشیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب وہاب ریاض نے بچوں کے ہڈیوں اور دیگر ٹیسٹس کا جائزہ لیا۔ وہاب ریاض نے کہا ہے کہ نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ اسسمنٹ سکریننگ  کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کی جسمانی اسسمنٹ کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن