• news

بابراعظم کی موجودگی سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کریگی: چمندا واس

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکن ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر اور کولمبو سٹرائیکرز کے بائولنگ کوچ چمندا واس نے بابراعظم لنکن پریمئیر لیگ میں فرنچائز ٹیم کی قیادت نہ کرنے پر انکشاف کیا کہ بابراعظم اپنی بیٹنگ پر توجہ دینا چاہتے تھے اس لیے ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے انکے فیصلے کا احترام کیا اور نروشن ڈکویلا کو قیادت کے فرائض سونپے گئے۔ بابراعظم کی موجودگی سکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کیلئے سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کریگی، انکے علاوہ نسیم شاہ بھی بائولنگ میں ایک بڑا نام ہیں جو ٹیم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن