• news

سابق الیکشن کمشنر پی سی بی کیخلاف مختلف ریجنز کا وزیراعظم کو خط

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پیٹرن اِن چیف پاکستان کرکٹ بورڈ وزیراعظم شہباز شریف کو سابق الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کے خلاف لکھا جانے والا خط سامنے آگیا۔خط ایبٹ آباد، راولپنڈی اور اسلام آباد کے سابق عہدیداران نے لکھا تھا۔ خط لکھنے والوں میں عامر نواب، احمد ندیم سڈل اور محمد اسماعیل شامل ہیں۔خط میں احمد شہزاد فاروق رانا کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے نشاندہی کی گئی ہے۔خط میں مختلف ریجنز میں ہونے والی انتخابی بے ضابطگیوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ تحریر کیا گیا کہ انتخابی عمل کے دوران غیر قانونی اور غیر آئینی کام کیے گئے۔خط میں فاٹا ریجن کے نارتھ وزیرستان ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان اور باجوڑ ایجنسی میں غیر آئینی عمل کی نشاندہی کی گئی۔پشاور ریجن، راولپنڈی ریجن، اسلام آباد ریجن کے انتخابی عمل پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انتخابی عمل کے حوالے سے شکایات کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں۔ قانون اور آئین پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن