میاں چنوں: دیہاتیوں کی فائرنگ‘ ایک چور ہلاک‘ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب
میاں چنوں (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) میاں چنوں کے نواحی گاو¿ں میں اہل دیہات اور چوروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک چور ہلاک ہوگیا۔ دیگر ملزمان کار اور ساتھی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ اہل دیہات کے تعاقب پر ملزمان اور اہل دیہات کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک چور ہلاک ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق میاں چنوں تھانہ صدر کی حدود میں بکریاں چوری کرنے والا چور فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ نواحی گاو¿ں 43 پندرہ ایل سے کار سوار چور بکریاں چوری کرکے فرار ہورہے تھے کہ اہل دیہات کے تعاقب پر ملزمان اور اہل دیہات کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک چور ہلاک ہوگیا۔
چور / ہلاک
چور / ہلاک