جیکب آباد میں خسرہ سے 2 معصوم جاں بحق
جیکب آباد (این این آئی)جیکب آباد میں خسرہ وبا دو معصوم جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل اور گردونواح میں خسرہ وباءپھیل گئی ہے قصبہ سونو ڈول میں 5سالہ زین ولد حاجی ظہور ڈول اور 4سالہ طاہرہ ولد خالد ڈول خسرہ میں مبتلا ہوکر فوت ہو گئی ، بچوں کے فوت ہونے پر گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ گاﺅں میں خسرہ سے تبسم ، بلاول سمیت متعدد بچے مبتلا ہیںجن کو مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے ، خسرہ کی وبا پر ضابطے کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے موثر اقدامات نہیں کئے گئے ہیں، دیہاتیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دیہاتوں میں خسرہ کی وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی ٹیمیں بھیجی جائیں۔
خسرہ