• news

بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم سے روشناس کرنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا: ساجد میر

سرگودھا (نمائندہ خصوصی) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر علامہ ساجد میر نے کہا کہ قرآن کی تلاوت اور اس کی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر مسلمانوں کے دلوں پر چڑھے زنگ کو اتارا جا سکتا ہے۔ اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے بچوِں کو قرآن کی تعلیم اور نظام دین سے روشناس کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ذرائع کے مطابق علامہ ساجد میر نے سرگودھا ریجن کے علاقہ تلوکر جامعہ محمدیہ کے افتتاح کے موقع پر خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ نبی دو عالم کے دور میں جب قرآن پڑھا جاتا تو کافروں کے دل موم ہو جاتے تھے اور تاریخ اسلام نے ثابت کیا کہ تلواروں سے زیادہ اللہ کے کلام سے متاثر ہو کر کافر مسلمان ہوئے۔ اس موقع پر جمعیت کے صوبائی سرپرست اعلی علامہ سبطین شاہ نقوی اور دیگر نے اپنے خطاب اور درس قرآن میں لوگوں کو بچوں کے لئے سکول وکالج کے ساتھ مدارس میں داخل کرنے کی اہمیت سے آگاہی دی اور انہیں ان کی برکات اور اللہ تعالی کی رحمتوں کے ساتھ خصوصی دعا کروائی۔

ای پیپر-دی نیشن