• news

مقبوضہ بیت المقدس،خود سوزی کرنے والا اسرائیلی فوجی ہسپتال میں دم توڑ گیا


مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی)اسرائیل میں خود سوزی کرنے والا فوجی بارکا لفا ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق 33 سالہ فوجی بارکالفا نے2008 سے 2011 کے عرصے میں شدید صدمے کی وجہ سے پیدا ہونے والے ذہنی دباﺅ کے باعث خود کو ذہنی معذور تسلیم کئے جانے کی درخواست پیش کی تھی جو قبول نہ ہونے کی صورت میں فوجی نے یکم اگست کو خود کو آگ لگا لی ۔بارکالفا کو شدید زخمی حالت میں رامت گانا کے شیبا طبی مرکز میں داخل کرا دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزارت دفاع نے بار کالفا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوجی خدمات کے دوران اس میں کسی ذہنی معذوری کا مشاہدہ نہیں کیا گیا۔
4 اسرائیلی ہلاک

ای پیپر-دی نیشن