ہائیکورٹ میں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وی سی کو کام سے روکنے کیلئے دوسری رٹ دائر
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر امین کو کام سے روکنے کیلئے عدالت عالیہ میں دوسری رٹ دائر کردی گئی۔ رٹ پروفیسر ہمایوں عباس نے دائر کی ہے اور اس میں ڈاکٹر ناصر امین کو وائس چانسلر کے طور پر ہرقسم کے کام سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دو ہفتے قبل حکم امتناعی کی وجہ سے ڈاکٹر ناصر امین بطور وی سی کام نہیں کرسکے جس کی وجہ سے یونیورسٹی ملازمین کو ماہ جولائی کی تنخواہ ابھی تک نہیں مل سکی۔ جبکہ نئی پٹیشن کے بعد تنخواہ میں مزید تاخیر سمیت یونیورسٹی کے انتظامی و مالی امور مکمل طور پر ٹھپ ہو جانے کا خدشہ ہے۔
اس صورتحال پر یونیورسٹی ملازمین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور یونیورسٹی کے ماحول کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
وائس چانسلر/ رٹ دائر