سندھ : غیر قانونی تارکین کیخلاف آپریشن‘ 13افغان زیر حراست
کراچی(سٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی سندھ نے غیر قانونی مقیم تارکین وطن کے خلاف انفارمیشن بیسڈ آپریشن کیا اور 13افراد کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق صوبے میں غیر قانونی تارکین وطن باشندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں ماڑی پور، مچھر کالونی سے ملحقہ علاقوں میں انفارمیشن بیسڈ آپریشن کیا گیا۔سی ٹی ڈی کے اس آپریشن کے دوران تلاش ایپ کے ذریعے 46مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا جن میں 13غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو مزید وتصدیق کے بعد متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ یہ آپریشن سی ٹی ڈی کے تجربہ کار افسران کی نگرانی میں کیا گیا جب کہ یہ کارروائی رواں ماہ کراچی کے مختلف حساس علاقوں میں جاری رہے گی۔
13افغان