• news

سندھ کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم 7سے 13 اگست تک ہوگی: وزیر صحت سندھ


کراچی (این این آئی) سندھ کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم 7 سے 13 اگست تک ہوگی، مہم کے دوران صوبے کے متعلقہ اضلاع کی 374 یوسیز کو کور کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق 7 سے 13 اگست تک سندھ کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے، صوبے کے متعلقہ اضلاع کی 374 یوسیز میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق مہم کراچی وسطی، شرقی، جنوبی، غربی، ملیر، کورنگی، کیماڑی، حیدرآباد اور جامشورو میں ہوگی۔5 سال سے کم عمر کے 30 لاکھ 64 ہزار 750 بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے جب کہ انسداد پولیو مہم کے دوران صوبے کے متعلقہ اضلاع کی 374 یوسیز کو کور کیا جائے گا۔14 ہزار سے زائد فرنٹ لائن ورکرز انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گے، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مہم کے دوران ہائی رسک یوسیز پر توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن