• news

”حکومت پٹرول ، بجلی اور گیس کی قیمتوں مےںاضافہ فوری واپس لے“


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی صدر و این اے 116 کے امیدوارحافظ محمد نعیم ، پی پی 140 کے امیدوار چودھری طارق محمودڈوگر، پی پی 143 کے امیدوار حاجی یعقوب چاہل، مولانا سلیم اعظم بلوچ، محمد ابوفراس، شکیل احمد گجر نے کہا ہے کہ کل تک مہنگائی کے نام پر سیاست کر رہے تھے آج اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں غریب عوام پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں اور حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اتحادی حکومت پٹرولیم ،بجلی اور گیس کی قیمتوں مےں اضافہ کو فی الفور واپس لے ان خیالات کااظہارانہوںنے ”نوائے وقت“ کے دوران کیا۔

ای پیپر-دی نیشن