میاں الطاف حسین سے مقامی ٹرانسپورٹرز کے وفد کی ملاقات ‘ درپیش مسائل پر تبادلہ خےال
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں محمد الطاف حسین سے مقامی ٹرانسپورٹرز اور سماجی شخصیات میاں عدیل الطاف، میاں عقیل حیدر، احسن رشید، ظفر اللہ خان و دیگر پر مشتمل وفد نے ملاقات کی اور ان سے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے میاں محمد الطاف حسین نے کہا کہ استحکام پاکستان کیلئے تمام طبقات کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا یہ وقت ریاست کو مضبوط کرنے اور معاشی مشکلات کے خاتمہ کیلئے جدوجہد یقینی بنانے کا ہے پاکستان کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنا ہوگا۔