دکھی انسانیت کی خدمت کرنا میرا اولین فرض ہے :ڈاکٹر جمیل اختر
شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) دکھی انسانیت کی خدمت کرنا میرا اولین فرض ہے یہی وجہ ہے کہ اپنے کلینک پر بیٹھ کر مریضوں کا چیک اپ کرنے کی بجائے غریب، نادار اور مستحق افراد کی بستیوں میں جاکر وہاں پر فری ہومیو میڈیکل کیمپ لگا کر مذکورہ علاقوں کے لوگوں کا میڈیکل چیک اپ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں فری ادویات بھی فراہم کرتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار معروف سینئر ہومیو پیتھک پروفیسر ڈاکٹر شیخ جمیل اختر نے گزشتہ روز جمعتہ المبارک کو شیخوپورہ شہر کے محلہ غریب آباد میں واقع سابق ممبر میاں عقیل کے ڈیرہ پر فری ہومیو پیتھک میڈیکل کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔ ڈاکٹر شیخ جمیل اختر کی قیادت میں انکی ٹیم میں شامل ڈاکٹر شیخ نعیم، ڈاکٹر خرم جمیل اور ڈاکٹر عدنان جمیل نے بھی مریضوں کا چیک اپ کرکے فری ادویات دیں۔ اس موقع میاں عقیل ‘ میاں حسنین بشیر‘ میاں عقیل اشفاق‘ میاں توقیر اشفاق‘ میاں حسیب اشفاق اور اہل علاقہ کی کثیرتعداد بھی موجود تھی اور فری میڈیکل کیمپ کے آرگنائزر وعبدالشکور نوری اور رانا مدثر ایڈووکیٹ نے بتایا کہ مذکورہ ڈیرہ پر یہ چوتھا فری ہومیو پیتھک میڈیکل کیمپ ہے جس سے اب تک ہزاروں مریض مستفید ہو چکے ہیں۔