پولیس فیصلے سے پہلے زمان پارک پہنچ گئی‘ توڑپھوڑ نہ کی جائے: شاہ محمود
لاہور‘ اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے پیچھے سیاسی محرکات ہیں۔ فیصلہ عجلت میں کیا گیا۔ عدالتی فیصلہ آنے سے پہلے پولیس زمان پارک پہنچ گئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قانونی ٹیم کی مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گواہان کو بھی پیش نہیں ہونے دیا گیا۔ سیشن کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو بطور شہری فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو پہلے ہی جج پر عدم اعتماد تھا۔ پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے کہا کہ سیشن کورٹ کے فیصلے سے انتقام کی بو آرہی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے کو چیلنج کریں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے پرامن احتجاج ہمارا حق ہے‘ لیکن کوئی بھی سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائے اور قانون ہاتھ میں نہ لے۔
شاہ محمود