• news

پاکستان کو ایسے نظام کی ضرورت جو عوام کو دلدل سے نکالے: شجاعت

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ الیکشن کے انعقاد کیلئے عوام کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے چاہئیں۔ ووٹ کو نوٹ کی طاقت سے بچانے کیلئے سختی سے اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ عوام کی طاقت ہی اصل حکمرانی ہو۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک ایسے الیکشن منعقد کروائے جانے چاہئیں جو تمام سیاسی جماعتوں کو قابل قبول ہوں۔ انہوں نے کہا پاکستان کو اس وقت ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے جو عوامی مشکلات کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا کر عوام کو مسائل کی دلدل  سے نکالے۔ مہنگائی کو فی الفور کنٹرول کیا جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن