• news

40کروڑ کا جھنڈا لگانے کیخلاف درخواست چیف سیکرٹری پنجاب سے تحریری رپورٹ طلب

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے 40 کروڑ کا جھنڈا لگانے کے خلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سے تفصیلی تحریری رپورٹ طلب کرلی۔ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے یوم آزادی کے موقع پر لاہور کے لبرٹی چوک پر 40 کروڑ کا جھنڈا لگانے کے اقدام کے خلاف شہری عامر سکندر کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قومی پرچم لہرانے کیلئے حکومت کی جانب سے 40 کروڑ روپے کا کوئی فنڈ مختص نہیں کیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب سے معاملے کی تفصیلی تحریری رپورٹ طلب کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن