پاکستان کے عام انتخابات اگلے سال تک مؤخر ہوسکتے ہیں، بلوم برگ
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ ) امریکی جریدے بلوم برگ نے امکان ظاہر کیا ہے پاکستان کے عام انتخابات اگلے سال تک مؤخر ہوسکتے ہیں۔بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا پاکستانی حکومت انتخابات نئی مردم شماری کے نتائج کی بنیاد پر کروانا چاہتی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ نئی مردم شماری کے مطابق گزشتہ 6 سالوں میں پاکستان کی آبادی میں 16 فیصد اضافہ ہوا۔ بلوم برگ کے مطابق الیکشن کمشن کو نئے ووٹرز کو شامل کر کے حلقہ بندیوں کی نئی لسٹیں بنانی ہوں گی۔