مصطفیٰ آباد: 5 لاکھ 70 ‘ شاہدرہ میں سوا 5 لاکھ کا ڈاکہ
لاہور (نامہ نگار) شہر میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے مصطفی آباد کے علاقے میں اشعر کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، شاہدرہ کے علاقے میں ندیم اور اس کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، نصیرآباد کے علاقے میں حمزہ سے 3 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں تنویر سے ڈھائی لاکھ روپے اور موبائل فون، یکی گیٹ کے علاقے میں عمران سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل فون، اسلام پورہ میں جمیل سے ایک لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس سی میں عابد سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، لاری اڈہ کے علاقے میں طاہر سے45 ہزار روپے اور موبائل فون، غالب مارکیٹ کے علاقے میں الیاس سے 60 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ چوروں نے گڑھی شاہو کے علاقے میں سلمان کی دکان سے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا ہے۔ چوروں نے گرین ٹاؤن، باغبانپورہ، برکی اور ریس کورس سے کاریں جبکہ لٹن روڈ، شیراکوٹ، نولکھا، مصطفی ٹائون، ہنجروال، لیاقت آباد اور رائیونڈ کے علاقوں سے 7 موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔