• news

پارٹی میں کوئی عہدہ نہ وزیر ہوں‘ جو ذمہ داری ملے گی‘ پوری کروں گا: شاہد خاقان

تلہ گنگ (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے جماعت جو فیصلہ کرے گی‘ قبول ہوگا۔ فیصلہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہوگا۔ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن ہونگے۔ نئی یا پرانی مردم شماری کے تحت انتخابات الیکشن کمشن کی ذمہ داری ہے۔ پارٹی میں میرا نہ کوئی عہدہ ہے نہ میں وزیر ہوں۔ پارٹی جو ذمے داری دے گی‘ وہ ادا کروں گا۔

ای پیپر-دی نیشن