• news

خیبر پی کے میں آج ہونے والے بلدیاتی ضمنی انتخابات کیلئے کنٹر ول روم قائم

اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)الیکشن کمیشن نے صوبہ خیبر پختونخوا کے چیئرمین تحصیل متھرا پشاور اور چئیرمین تحصیل حویلیاں، ایبٹ آباد کے آج  6 اگست 2023 ہو نے والے بلدیاتی ضمنی انتخابات کنٹر ول روم قائم کر دیا۔تفصیلا ت کے مطا بق  الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکریٹریٹ اسلام آباد میں خیبر پختونخوا کے دو اضلاع میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کر نے کیلئے تین روز تک کنٹرول روم / شکایت سیل قائم کر دیاہے۔ مرکزی کنٹرول روم انتخابی عمل کی مانیٹرنگ، شکایات کے ازالے کے لئے قائم کیا گیا ہے جو انتخابات کے نتائج مرتب ہونے تک کام کرتا رہے گا۔  مرکزی کنٹرول روم میں افسران بمع مانیٹرنگ ٹیم انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے۔ مرکزی کنٹرول روم 5 اگست  سے 7 اگست تک قائم رہے گا ۔کنٹرول روم پولنگ کا عمل شروع ہونے سے ابتدائی نتائج کے مرتب ہونے تک کام کرتا رہے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن