آئی ایم ایف کے بغیر بھی دیفالٹ نہ کرتے، بیرونی فنانسگ کی وجہ سے ملاقات میں تاخیر ہوئی : اسحاق ڈار
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر آئی ایم ایف پروگرام نہ بھی ہوتا تو پاکستان ڈیفالٹ نہ کرتا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتویں جائزے کی شرائط سے انحراف کیا، موجودہ حکومت نے ساتویں اور آٹھویں جائزے کو اکھٹا کیا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بیرونی فنانسنگ کی وجہ سے معاملات تاخیر کا شکار ہوئے، اگر آئی ایم ایف پروگرام نہ بھی ہوتا تو پاکستان ڈیفالٹ نہ کرتا، پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کے بغیر پلان بی موجود تھا،آئی ایم ایف پروگرام میں نہ ہوتے تو نیا ٹیکس نہ لگاتے،مگر اب مجبوری ہے۔