روس کے اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی کو مزید 19 برس قید کی سزا
ماسکو(این این آئی)جیل میں قید روس کے اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی کو مزید 19 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نوالنی پر دہشتگرد تنظیم قائم کرنے اور اس کی سرگرمیوں کیلئے فنڈنگ کا الزام ہے، نوالنی ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔پیرول خلاف ورزیوں، فراڈ اور توہین عدالت کے الزامات کے تحت نوالنی 9 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ میں قید کیے جانے کے بعد سے نوالنی کو ایک دور دراز کالونی میں رکھا گیا ہے۔روس کے سرکاری پراسیکیوٹرز نے اپوزیشن رہنما کیلئے 'اسپیشل رجیم کالونی' میں 20 سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔
روس/ سزا