• news

بنوں: جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

 بنوں (آئی این پی ) بنوں میں جائیداد کے تنازع پر چچا اور بھتیجوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، واقعے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ بنوں کے علاقے پیران طغل خیل میں گھر میں جائیداد کے تنازع پر جھگڑا ہوا، چچا اور بھتیجوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے خاتون، دو بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگئی، مقتولین ملزم کی بھابی اور بھتیجے تھے۔ فائرنگ کے واقعے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
بنوں/ فائرنگ

ای پیپر-دی نیشن