• news

رینالہ خورد‘ پیٹ درد میں مبتلا لڑکی انجکشن لگنے سے چل بسی‘ ورثاءکا احتجاج


رینالہ خورد (نامہ نگار) ڈاکٹرز کی غفلت یا طبعی موت، جواں سالہ لڑکی انجیکشن لگنے سے جان کی بازی ہار گئی۔ ڈاکٹرز کے خلاف ورثاءکا احتجاج‘ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رینالہ خورد میں پیٹ میں درد محسوس کرنے کے باعث سولہ سالہ لڑکی عائشہ صابر کو لایا گیا ۔
جسے ڈیوٹی ڈاکٹر حسیب نے چیک اپ کے بعد اپنے اسسٹنٹ کو انجیکشن لگانے کا کہا جس سے لڑکی کی حالت غیر ہوگئی جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر ہسپتال سٹاف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقلی کا کہہ دیا مگر لڑکی جان کی بازی ہار گئی، جس کے خلاف متوفیہ کے لواحقین سراپا احتجاج بن گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹی کی موت ڈاکٹر کی غفلت کے باعث ہوئی ہے جنہوں نے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
لڑکی انجکشن

ای پیپر-دی نیشن