• news

پروفیسر ڈاکٹر سیدہ فلیحہ زہرہ کاظمی نے یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کی قائم مقام وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا 


لاہور (لیڈی رپورٹر)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر سیدہ فلیحہ زہرہ کاظمی نے یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کی قائم مقام وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔واضح رہے کہ ڈاکٹرفلیحہ کاظمی کی علمی خدمات میں قومی اور بین الاقوامی جرائد میں 65 سے زائد تحقیقی مقالوں کی اشاعت اور 9 کتابوں کی تصنیف شامل ہے۔ ڈاکٹر فلیحہ کاظمی کو 6 ماہ کیلئے قائم مقام وائس چانسلر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن