• news

 آصف علی زرداری آج کے سیاستدانوں کے سیاسی امام بھی ہیں:میاں ایوب 


لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر اور سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ مرد حر اور 
قائد جمہوریت و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری جو کہ آج کے سیاست دانوں کے سیاسی امام بھی ہیں ان کی کاوشوں کی وجہ سے آج ایک اور منتخب اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کرنے جار ہی ہے۔ اس بات کا کریڈٹ بے نظیر شہید کوجاتا ہے۔ جن کی عظیم قربانی کی وجہ سے آج ملک میں جمہوریت کا سفر اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی الیکشن کیلئے تیار ہے۔ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہو جانے چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن