عمران نیازی یوم استحصال کشمیر کے روز مکافات عمل کا شکار ہوا ہے:فاروق سعید
لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قا ئم مقام صدر رانا فاروق سعید نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر کہا ہے کہ عمران نیازی یوم استحصال کشمیر کے روز مکافات عمل کا شکار ہوا ہے۔4 برس قبل اسی روز خان کے دور حکومت میں بھارت نے مقبوضہ وادی کی آئینی حیثیت بدلی۔
عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نیازی کی بے ایمانی پر مہر ثبت کر دی ہے۔مخالفین پر بہتان تراشی اور گالم گلوچ کرنےوالا اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ پیپلز پارٹی سیاست میں انتقام کی بجائے رواداری اور برداشت کی علمبردار ہے۔