سی سی پی او نے تھانوں کی انفراسٹرکچر کی بہتری ‘صفائی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی صدارت میں تھانوں کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے اجلاس ہوا‘ تزین و آرائش کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کمیٹی تشکیل دےدی۔ سی سی پی اولاہورنے کہا کہ ڈویژنل ایس پیز اور ڈی ایس پیز تھانوں کی صفائی،مینٹننس اور مال مقدمہ متعلقہ فورم میں جمع کروانے کے ذمہ دار ہوں گے۔تھانے لاہور پولیس کا چہرہ ہیں، انہیں بہترین نظر آنا چاہئے۔