فیروز والہ : ڈاکوﺅ ں نے متعدد شہریوں کو لوٹ لیا
فیروزوالہ (نامہ نگار) رانا ٹاو¿ن کے قریب ڈاکو عمران اورساتھی سے موٹر سائیکل چھین کر لے گئے۔ لاہور روڈ پردن دیہاڑے ڈاکو فیکٹری کے کیشیئر ظفر سے 18 لاکھ روپے چھین کرفرار ہوگئے۔ ڈاکوبنک سے رقم نکلوا نے والے محمدحارث اوردوست حسیب مرتضی سے 5 لاکھ 42 ہزار روپے نقدی ‘ موبائل فون،طلائی گھڑی،طلائی کڑا چھین کرلے گئے۔ چارچک رسالہ کے قریب3ڈاکوﺅں نے رانا عباس کو یرغمال بنا کر15لاکھ روپے چھین لئے۔