• news

طالبان نے 10 سال سے بڑی بچیوں کے سکول جانے پر پابندی لگا دی

کابل (نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں سیکنڈری سکولوں میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے بعد طالبان نے اب کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی۔ بی بی سی فارسی کے مطابق طالبان نے 10 سال سے زائد عمر کی لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی عائد کردی جس کے بعد کلاس 3 کے بعد لڑکیاں تعلیم جاری نہیں رکھ سکیں گی۔ چھٹی جماعت کی ایک طالبہ نے بی بی سی کو بتایا، “ہم سے کہا گیا ہے کہ جن لڑکیوں کا قد 10 سال سے زائد عمر کی لڑکیوں سے زیادہ ہے، انہیں بھی سکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بی بی سی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزنی صوبے میں طالبان حکومت کی وزارت تعلیم کے حکام نے سکولوں اور مختصر مدت کے تربیتی پروگراموں کے سربراہوں کو مطلع کیا ہے کہ 10 سال سے زیادہ عمر کی لڑکیوں کو پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ قبل ازیں طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری تعلیم پر پابندی عائد کر رکھی تھی تاہم پرائمری سکول میں پانچویں جماعت تک لڑکیاں تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔
 طالبان/ لڑکیوں کی تعلیم

ای پیپر-دی نیشن