رحیم یارخان :آستانہ عالیہ سے 13کروڑ کا کسوہ چوری
رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)آستانہ عالیہ سے 13کروڑ مالیت کا کسوہ چوری ہو گیا ‘ نوروالوں کا ڈیرہ محلہ فیصل آبادکے رہائشی سید فضل ودود نے پولیس کو شکایت میں بیان کیا 2014ءمیں اس کے دادا جو آستانہ ڈیرہ نور والوں کے بانی ومالک تھے نے سائل کوغلاف کعبہ کی طرز کاکپڑا جسے عربی میں کسوہ کہا جاتاہے بطور تحفہ دیا ۔ اس پر سونے کی تاروں سے آیات پاک تحریر تھیں اس کی مالیت13کروڑ روپے ہے جسے آستانہ پر کمرے میں محفوظ رکھاہواتھا ۔چار ماہ قبل جانچ پڑتال پرمعلوم ہوا کسوہ موجود نہ تھا۔ ملکووال کے رہائشی مرید فضل خلیل نے کسوہ چوری کرنا تسلیم کیا اور بتایا اس نے کسوہ وزیرآباد کے رہائشی فضل حسین اور سٹیلائٹ ٹاﺅن گوجرانوالہ کے رہائشی نجیب ڈار کے ایما پرچوری کیا ‘ جو انکی تحویل میں ہے‘ پولیس نے شکایت پر کارروائی شروع کردی ہے۔
کسوہ چوری