• news

سکیورٹی پر تحفظات برقرار ، کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے بھارت جانے کی اجازت دیدی ، ترجمان دفتر خارجہ 

لاہور+اسلام آباد( سپورٹس رپورٹر+نامہ نگار)حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت جانے کی اجازت دے دی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کا ہمیشہ مو¿قف رہا ہے کہ کھیل اور سیاست علیحدہ ہے اور پاک بھارت تعلقات انٹرنیشنل سپورٹس کی راہ میں حائل نہیں ہونے چاہیے۔دفتر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان کو بھارت میں سکیورٹی پر تحفظات برقرار ہیں، اس کے باوجود حکومت نے جانے کی اجازت دے دی۔ آئی سی سی اور بھارتی حکومت کو تحفظات سے آگاہ کریں گے۔دفتر خارجہ نے کہاکہ امید ہے بھارت میں پاکستان ٹیم کو بھرپور سکیورٹی حاصل ہوگی۔ترجمان کے مطابق پاکستان کا فیصلہ تعمیری اور ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے، بھارت نے ایشیا کپ کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔
کرکٹ ٹیم اجازت

ای پیپر-دی نیشن