مودی کی ہٹ دھرمی:ویزا نہ ملا‘ کراچی کی لڑکی کا بھارتی لڑکے سے ورچوئل نکاح
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی شہر جودھ پور کے رہائشی ارباز خان کی کراچی میں رہنے والی آمنہ کے ساتھ بات طے ہوئی اور نکاح کی تاریخ بھی رکھ دی گئی تھی‘ لیکن مودی سرکار نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا اور پاکستانی دلہن کو ویزا دینے سے انکارکر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جودھ پور کے ارباز خان پیشے کے لحاظ سے چارٹرڈ اکائونٹینٹ ہیں، ان کی شادی کراچی کی آمنہ کے ساتھ ہوئی۔ دولہا دلہن نے روایتی لباس زیب تن کر رکھا تھا اور دونوں جانب سے اہل خانہ نے بھی مکمل تیاری کے ساتھ شرکت کی‘ لیکن یہ نکاح ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوا۔