• news

اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کے خلاف دوبارہ مظاہرے شروع

تل ابیب(این این آئی)اسرائیل میں ہزاروں شہریوں نے تل ابیب اور دیگر شہروں میں حکومت کے عدالتی اصلاحات منصوبے کے خلاف مظاہرے کیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہزاروں مظاہرین تل ابیب میں جمع ہوئے، کچھ اسرائیلی پرچم لہرا رہے تھے اور جمہوریت، جمہوریت کے نعرے لگا رہے تھے۔اسرائیلی حکومت ان اصلاحات کو ناگزیر سمجھتی ہے جس سے سیاست دانوں کو عدلیہ پر زیادہ اختیارات حاصل ہوجائیں گے اور عدالت کی مداخلت کم ہوگی۔ مخالفین کو خدشہ ہے کہ اصلاحات آمرانہ بڑھوتری کی راہ ہموار کریں گی۔نیتن یاہو، جن پر بدعنوانی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے، نے کہا کہ وہ ثالثی کی سابقہ کوششوں کی ناکامی کے باوجود اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن