• news

شاہ چارلس کا ملکہ الزبتھ دوم کی پہلی برسی نہ منانے کا فیصلہ

لندن (این این آئی)برطانوی شاہ چارلس نے ملکہ الزبتھ دوم کی پہلی برسی نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے، کوئی سرکاری اور نجی سطح پر تقریب بھی نہیں ہوگی۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کی برسی پر شاہی خاندان اکٹھا بھی نہیں گا، ملکہ الزبتھ دوئم کی ذاتی رہائشگاہ پر بھی کوئی تقریب نہیں ہوگی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملکہ الزبتھ دوم ہر سال باقاعدگی سے اپنے والد شاہ جارج پنجم کی برسی منایا کرتی تھیں۔ملکہ الزبتھ دوم گزشتہ سال 8 ستمبر کو96 برس کی عمرمیں وفات پا گئی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن