امریکہ میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے: پولیس حکام
واشنگٹن (آئی این پی) امریکا میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ واشنگٹن ڈی سی میں پیش آیا۔ ڈی سی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ جنوب مشرقی ڈی سی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ فائرنگ کا واقعہ اناکوسٹیا میں گڈ ہوپ روڈ ایس ای کے 1600 بلاک میں پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہاں پانچ افراد تھے جن میں سے تین ہلاک ہوچکے تھے جبکہ دو افراد زخمی تھے۔پولیس اورامدادی اداروں نے زخمیوں کو فوری طورپراسپتال منتقل کیا۔ دونوں زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہیجبکہ دوسرے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بندوق کے اس تشدد کو روکنا ہوگا۔ یہ مایوس کن ہے۔